پاکستان سرائیکی پارٹی کے عظیم رہنما وائس چیرمین مرحوم سئیں علامہ اقبال وسیم کی یاد میں بہاولپور بمقام پریس کلب نزد یونیورسٹی چوک بہاولپور بروز ہفتہ 30 نومبر 2024ء دن 12 بجے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا

احمدپورشرقیہ/ بہاولپور نامہ نگار حاجی ارشاد احمد خان ڈاھر سے پاکستان سرائیکی پارٹی کے عظیم رہنما وائس چیرمین مرحوم سئیں علامہ اقبال وسیم کی یاد میں بہاولپور بمقام پریس کلب نزد یونیورسٹی چوک بہاولپور بروز ہفتہ 30 نومبر 2024ء دن 12 بجے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔جس کی صدارت محترمہ ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ صاحبہ چیئرپرسن پاکستان سرائیکی پارٹی کریں گی۔اس موقع پر صدر پاکستان سرائیکی پارٹی ملک اللہ نواز وینس ایڈووکیٹ، اکبر انصاری جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ،محترم ممتاز خان ڈاھر،جناب مخدوم سید خلیل بخاری، سیئں مخدوم شفقت بخاری،ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ، قاضی عبدالوحید، اللہ وسایا خان لنگاہ، شبیر لکھیسر، اعجاز الرحمن بلوچ خصوصی خطاب فرمائیں گے۔سرائیکی وسیب کی عملی جدوجہد اور خدمات کے اعتراف میں سرائیکی دھرتی کے باکمال عظیم الشان رہنما بیرسٹر تاج محمد خان لنگاہ مرحوم کی سیاسی شعور و افکار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ایسی نایاب ہستی صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے۔سرائیکی قوم کو اپنے قومی حقیقی ہیرو پر ناز و فخر ہے۔اس موقع پر سیاسی رہبر علامہ اقبال وسیم مرحوم کے صاحبزادوں کی دستار بندی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *