فہد مصطفیٰ نے اپنے پروگرام میں اداکارہ کبریٰ خان کو شادی کے لیے ’آشیرواد‘ دے دیا Posted on March 19, 2024March 19, 2024 By admin کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار اور ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے اداکارہ کبریٰ خان کو شادی کے لیے ’آشیرواد‘ دے دیا۔نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کبریٰ خان گزشتہ دنوں فہد مصطفیٰ کے ٹی وی شو ’جیتو پاکستان‘ میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جس کے متعلق مشہور ہے کہ جو فنکار اس شومیں جاتے ہیں، ان کی شادی ہو جاتی ہے۔ اداکارہ اشنا شاہ، اداکارہ ثناء جاوید اور کرکٹر شعیب ملک اس کی 2 مثالیں ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں فہد مصطفیٰ، کبریٰ خان سے پوچھتے ہیں کہ ’’کبریٰ شادی کب کر رہی ہیں آپ؟ ‘‘اس سے پہلے کہ کبریٰ خان اس سوال کا جواب دیتیں، فہد مصطفیٰ کہتے ہیں کہ ’’اب جیتو پاکستان میں آ گئی ہیں تو ہو ہی جائے گی۔‘‘ اس پر اداکارہ کہتی ہیں کہ ’’میں نے بہت سنا ہے کہ آپ جیتو پاکستان میں آ گئے تو اگلا نمبر آپ کا ہی ہے۔‘‘ کبریٰ خان کے یہ الفاظ سن کر فہد مصطفیٰ آگے بڑھتے ہیں اور ان کے سر پر ہاتھ رکھ کر کہتے ہیں کہ ’’آشیرواد دیتے ہیں آج تمہیں، ہو ہی جائے گی، بابا کرائیں گے تمہاری شادی۔‘‘ اس پر کبریٰ خان ’شکریہ شکریہ‘ کہتے ہوئے مسکرانے لگتی ہیں۔ویڈیو پر کمنٹس میں انٹرنیٹ صارفین بھی جیتو پاکستان کو گیم شو کی بجائے ’میچ میکنگ‘ شو قرار دے رہے ہیں کہ جو اداکار شو میں آتا ہے اس کی شادی ہو جاتی ہے۔ اب دیکھیں، کبریٰ خان کے ہاتھ کب پیلے ہوتے ہیں۔ Post Views: 2 خبریں
خبریں ہندوستان ریسلر سمراٹ نے پاکستانی ریسلر کوو بریڈن کو کھلا چیلنج دیا ہے Posted on March 18, 2024March 18, 2024 ہندوستان ریسلر سمراٹ نے پاکستانی ریسلر کوو بریڈن کو کھلا چیلنج دیا ہے۔ سمراٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام کے ذریے کوو بریڈن کو ریسلنگ میچ کے لئے چیلنج کر دیا۔ کوو بریڈن جن کا نام بلال آفریدی ہے لیکن انھے ریسلنگ کی دنیا میں دی کوو… Read More
خبریں پی ایس ایل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر نسیم، حنین اور عبید شاہ کے والد کا ردعمل بھی آگیا، خوشی سے نہال Posted on March 19, 2024March 19, 2024 راولپنڈی (ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت پر فاسٹ بولر نسیم، حنین اور عبید شاہ کے والد ظفر شاہ خوشی سے نہال ہوگئے۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ… Read More
خبریں حماد اظہر نے پارٹی عہدہ سے استعفیٰ کیوں دیا؟ آغوش نیوز اصل حقائق سامنے لے آیا Posted on March 20, 2024March 20, 2024 لاہور(آغوش نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر اور جنرل سیکریٹری حماد اظہر نے اپنے عہدوں سے استعفی کیوں دیا، کھوج نیوز اصل حقائق سامنے لے آیا۔ تفصیلات کے مطابق کھوج نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور… Read More