ایف بی آر کا نان فائلرز کے ہاؤسنگ سکیموں کی فائلز خریدنے اور فروخت کرنے پر عائد ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ Posted on March 19, 2024March 19, 2024 By admin اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نان فائلرز کے ہاؤسنگ سکیموں کی فائلز خریدنے اور فروخت کرنے پر عائد ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ رئیل سٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لائے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو کرائی گئی اس یقین دہانی پر عملدرآمد کرنے کے لیے نان فائلرز کے پلاٹوں کی فائلیں خریدنے اور فروخت کرنے پر ٹیکس میں بھاری اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایک یہ تجویز بھی زیرغور ہے کہ رئیل سٹیٹ سیکٹرز کی خریدوفروخت میں رقوم کی ٹرانزیکشنز بینکنگ چینلز کے ذریعے کرنے کی پابندی عائد کی جائے۔ذرائع کے مطابق زمین کی خریداری سے پلاٹ کاٹنے اور ان کی فروخت تک ہائوسنگ سکیموں کا تمام ریکارڈ رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن لازمی قرار دی جائے گی اور انہیں پراپرٹی ایجنٹس اور پلاٹوں کا ڈیٹا ایف بی آر کے ساتھ باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنے کا پابندبنایا جائےگا۔ Post Views: 3 خبریں
خبریں ہندوستان ریسلر سمراٹ نے پاکستانی ریسلر کوو بریڈن کو کھلا چیلنج دیا ہے Posted on March 18, 2024March 18, 2024 ہندوستان ریسلر سمراٹ نے پاکستانی ریسلر کوو بریڈن کو کھلا چیلنج دیا ہے۔ سمراٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام کے ذریے کوو بریڈن کو ریسلنگ میچ کے لئے چیلنج کر دیا۔ کوو بریڈن جن کا نام بلال آفریدی ہے لیکن انھے ریسلنگ کی دنیا میں دی کوو… Read More
خبریں عام انتخابات میں 17لاکھ 30ہزار سے زائد ووٹ مسترد ہوئے ،اعدادو شمار میں انکشاف Posted on March 13, 2024March 13, 2024 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )8فروری کے عام انتخابات کے دوران 17لاکھ 30ہزار سے زائد حق رائے استعمال کرنے والوں کے ووٹ مسترد کردیئے گئے ،گیلپ پاکستان نے اعدادو شمار کے حوالے سے بتایا کہ یہ ووٹ پچھلے دو عام انتخابات کا 2.9فیصد ہیں ،یہ اعدادو شمار الیکشن کمیشن… Read More
خبریں اس مرتبہ رمضان المبارک میں 29 روزے ہوں گے یا 30 ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی Posted on March 19, 2024March 19, 2024 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اس مرتبہ رمضان المبارک کے 30 روز ے ہونے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں عید الفطر 11 اپریل کو ہونے کا امکان ہے جس… Read More