بوگوٹا(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں اپنے اڑان بھرنے کے خوف پر قابو پانے والی 27سالہ لڑکی پیراگلائیڈر سے گر کر ہلاک ہو گئی۔ میل آن لائن کے مطابق ڈینیئلا بیریوس دو بچوں کی ماں تھی۔ اسے ہوا میں اڑنے سے بہت ڈر لگتا تھا۔ اپنے اس ڈر کو ختم کرنے کے لیے اس نے پیراگلائیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ڈینیئلا بیریوس اپنے پیراگلائیڈر کی سیٹ سے پھسل کر سینکڑوں فٹ کی بلندی سے نیچے موجود جنگل میں جا گری۔اس کی تلاش کے لیے ایک سرچ آپریشن شروع کیا گیا، جس میں کئی گھنٹے کے تگ و دو کے بعد جنگل سے اس کی لاش مل گئی۔ حادثے میں پیراگلائیڈر کا پائلٹ محفوظ رہا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔