احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) سرائیکی وسیب اوچ شریف کی عوامی سیاسی شخصیت خاندان گیلانی سادات کے چشم وچراغ سابق ایم این اے و جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن بہاولپور مخدوم سید علی حسن گیلانی کے اچانک کار حادثے میں شہادت پر مخدوم الملک سید حامد محمد نوبہار المعروف مخدوم سید زمرد حسین بخاری سئیں درگاہ جلالیہ بخاریہ مبارکہ جنوبی ایشیا برصغیر پاک و ھند اوچ شریف سجادہ نشین درگاہ حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع شہنشاہ جلال گنج ہستی، ولی عہد درگاہ جلالیہ مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری المعروف چن سرکار سئیں اور روحانی مرید شہنشاہ تجلیات وفیضان جلال گنج پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے اپنے مشترکہ بیان میں نہایت دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوچ شریف مدینہ السادات آج ایک عظیم الشان انسان اور سیاسی قیادت سے محروم ہوگیا۔شہید مخدوم سید علی حسن گیلانی کی اپنے علاقے میں سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ایسی نایاب ہستی صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے۔آج حلقے کا ہر عام و خاص شخص اپنے لیڈر کے بچھڑ جانے کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ہم خاندان گیلانیہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی روحانی مرید شہنشاہ جلال گنج ہستی نے کہ شہید مخدوم سید علی حسن گیلانی رحمتہ اللہ علیہ نے دوران الیکشن کمپین کہا تھا کہ اگر میں انشاءاللہ ایم این اے بنا تو سید جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع صوفی ازم اینڈ آرکیالوجی سائنس یونیورسٹی اوچ شریف کی منظوری خود بلاول بھٹو زرداری سے آپ کے ساتھ ملاقات میں لوں گا۔یاد رہے کہ شہید مخدوم سید علی حسن گیلانی مسلم لیگ کے ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کے سوتیلے بھائی تھے۔