احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب کینٹ احمد پور شرقیہ کے صدر شعبہ سرائیکی پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی صاحب جن کی عملی مثالی جدوجہد سے سرائیکی فرسٹ ائیر کتاب پنجاب ٹیکسٹ کری کولم بک بورڈ لاہور نےچھاپی۔ گورنمنٹ گرائجوئٹ کالج بہاول نگر سے سرائیکی مضمون کا 2012ء میں امتحانی پرچہ ہوا۔بہاولپور بورڈ نے پہلی بار سرائیکی مضمون کے طلباء کا امتحان لیا۔ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی بطور CTI لیکچرر سرائیکی مضمون تعیناتی تھی۔ سرائیکی زبان و ادب کے انٹرمیڈیٹ ایف اے نصاب سازی کا عملی ورک2011ء میں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ آج عملی مثالی نمونہ میرے روحانی مرشد کامل حقیقی شہنشاہ ولایت وجلال ہستی حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع کی بدولت ممکن ہوا۔ جن کی ہر وقت کرامت و روحانی تجلی میرے ساتھ رہی۔ سرائیکی دھرتی تصوف کی خوبصورت فکری دانش گاہ ہے۔سرائیکی خطے کے ہر طالب علم کو پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کرنی چاہیے۔علم وادب سے قومیں سربلند رہتیں ھیں۔تعلیم وتربیت ہی سے معاشی ترقی و تعمیر نو ممکن ہے۔ تحقیق و تنقید کی بدولت ہم بہترین کامیاب قوم بن سکتے ہیں۔مادری زبان میں اعلی تعلیم وتربیت سے بہترین شرح خواندگی میں بے پناہ اضافہ ہوتاہے۔سرائیکی زبان دنیا کی خوبصورت میٹھی ترین لینگویج کا درجہ حاصل کرچکی ہے۔