نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سردیوں کے مہینوں میں بجلی کی کھپت 10 ہزار میگا واٹ رہ جاتی ہے، بجلی کی طلب سردیوں میں بڑھانے کی پالیسی مرتب کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے آنیوالی نسلوں کی بہتری کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، اپریل سے ستمبر تک 35 ہزار میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔