ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )روس میں صدارتی انتخابات کے لئے تیسرے اور آخری روز ووٹنگ جاری ہے جہاں ٹرن آوٹ میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ماسکو سے خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ روس میں ووٹنگ کے اختتام سے چند گھنٹوں پہلے ووٹنگ ٹرن آوٹ 67.54 فیصد تک پہنچ گیا ہے ۔ روس میں جاری ووٹنگ کا ٹرن آوٹ 2018 کے ٹرن آوٹ سے زیادہ ہوگیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق روس میں 2018 کے صدارتی انتخابات میں ووٹنگ ٹرن آوٹ 67.5 فیصد رہا تھا۔