احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) برصغیر پاک و ھند جنوبی ایشیا اوچ شریف مدینہ السادات سرائیکی وسیب کی عظیم الشان روحانی درگاہ شہنشاہ تجلیات و جلال گنج منبع عرفان وبرکات حضور حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع جن کے در سے حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ملتانی رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت سید عثمان مروندی سخی لال شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ جیسی خوبصورت روحانی ہستیوں نے فیض حاصل کیا۔سرائیکی دھرتی تصوف کی دولت سے مالا مال ہے۔فلسفہ جلال جد امجد سادات بخاریہ دنیا میں امن و رواداری کا پیغام ہے۔ہرسال اسلامی قمری مہینہ 10 رجب المرجب کی طرح نئےسال 2025ء کو بنگلہ سادات بخاری اوچ شریف میں فخر سادات بخاریہ مخدوم الملک سید حامد محمد نوبہار المعروف مخدوم سید زمرد حسین بخاری سئیں سجادہ نشین درگاہ جلالیہ بخاریہ مبارکہ،ولی عہد شہزادہ مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری المعروف چن سرکار سئیں (دربار پاک جہانیاں جہاں گشت رحمتہ اللہ علیہ)حضور حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع کے تبرکات مبارکہ کی زیارت کرائیں گے جو کہ ہر عام و خاص کےلئے روحانی فیض وبرکات کے حصول کا باعث ہوگی۔عوام الناس کو شرکت کی دعوت عام ہے۔اس موقع پر روحانی مرید شہنشاہ جلال گنج ہستی پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے کہا کہ روحانی تبرکات کی زیارت امت مسلمہ کے لیے خصوصی رحمتیں،رشدوہدایت اور خیر و برکت کا باعث و نجات ہیں۔نبی حضرت محمد مصطفٰی خاتم الرسل صلی اللہ علیہ والہ والسلام کی سیرت،اہل بیت المقدس، صحابہ کرام اور اولیاء اللہ کرام کی حقیقی عملی مثالی تعلیم وتربیت اور صوفیاء کرام کے خوبصورت آستانے اور ان کی تعلیمات لوگوں کے لیے دنیا وآخرت میں کامیاب زندگی گزارنے کا عملی مظہر ہے۔آج کا تکلیف میں مبتلا انسان صرف اللہ کے ولی کے در سے فیض پاکر اطمینان وسکون قلب پاسکتا ہے۔دنیا بھر تصوف امن و رواداری کی تعلیمات کو پھیلانے کے لئے سید جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع صوفی ازم اینڈ آرکیالوجی سائنس یونیورسٹی اوچ شریف کا فوری قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔