يوم وفات:عظيم سماجي.سياسي کارکن اور قلمکار….ریچل کوری

تحریر۔طفيل مگسي

رہائش:اولمپیا، واشنگٹن

شہریت:ریاستہائے متحدہ امریکا

پیشہ:روزنامچہ نگار، سوانح نگار، جنگ مخالف کارکن، مصنفہ، کارکن انسانی حقوق

ریچل کوری (Rachel Corrie) عالمی اتحاد تنظیم کی امریکی رکن تھی جو مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی گھر کو منہدم کرتے ہوئے bulldozer کو روکنے کے لیے اس کے سامنے کھڑی ہوگئی، مگر اسرائیلی بلڈوزر اس کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اس پر چڑھ دوڑا اور ریچل نے اپنے احتجاجی مظاہرے میں بہادری سے جان دے دی۔

رد عمل

۔۔۔۔۔

یورپی ممالک میں ریچل کی موت پر ملاجلا ردّ عمل رہا۔ البتہ ریچل کے وطن امریکا میں شاید ہی کوئی آواز کھلے بندوں اس کے حق میں اُٹھی۔ نہ صرف یہ بلکہ الٹا اسے دہشت گرد کہا گیا اور اس کے والدین کو نفرت انگیز پیغامات بھیجے گئے جس میں اس کے کچلے جانے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ وہ اسی انجام کی حقدار تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *