فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اورنگ زیب اعوان ایڈووکیٹ (جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم پنجاب) نے الیکشن DBA فیصل آباد-26 2025 پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا. کہ سیکرٹری بار کی نشست پر کانٹے دار مقابلہ چل رہا ہے. بار کی تمام بڑی برادریوں کے امیدواران اپنی اپنی قسمت آزمائی کرتے نظر آرہے ہیں. راجپوت برادری جو کہ بار کی سب سے بڑی برادری تصور کی جاتی ہے. اس کی طرف سے رانا علی عابد ریاض منج (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ) جوکہ سیاسی گھرانے کا چشمہ چراغ ہے. خوش شکل، نفیس لباس نوجوان ہے. ان کے گھرانے کا فیصل آباد کی راجپوت برادری اور مقامی سیاست میں گہرا اثرورسوخ ہے. نوجوان وکلاء کی کیثر تعداد بھی ان کی ہمنوا ہے. چوہدری محمد زاہد مہیس (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ)تجرجہ کاراور خوش مزاج شخصیت کے مالک ہے. جو جٹ برادری کے مضبوط ترین امیدوار ہے. جٹ برادری اپنے امیدوار کی جیت کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے. میاں عامر نذیر (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ) ایک بزنس مین اور مقامی سیاست میں بھرپور کردار ادا کرنے والے سیاسی و سماجی شخصیت کے مالک ہے. آرائیں برادری کا ووٹ بینک بھی بہت زیادہ ہے. سید محمد وہاب شاہ (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ) انتہائی عاجزی پسند، ملنسار، خوش گفتار ،سحر انگیز شخصیت کے مالک ہے. سادات خاندان سے نسبت رکھتے ہے. بلاشبہ سادات بار میں کثیر تعداد میں نہیں. مگر اس نوجوان نے اپنی خداد صلاحیتوں کی بدولت اپنی پوزیشن کو بہت زیادہ مستحکم کیا ہے. بڑی برادریوں کے امیدواران کے مقابلہ میں یہ کسے سے بھی پیچھے نہیں. تمام امیدواران اپنی اپنی کامیابی کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں. بار کی سیاست میں نوجوان وکلاء کلیدی کردار ادا کرتے ہیں. یہ برادری ازم کی سیاست سے باہر نکل کر موزوں اور معقول امیدوار کو بار کی سیکرٹری شپ کے لیے منتخب کرتے ہیں. یہ نہایت ہی اچھا اقدام ہے. سیکرٹری منتخب ہونے والا کسی ایک برادری کا نہیں ساری بار کا سیکرٹری ہوتا ہے. اس نے سب کو ساتھ لیکر چلنا ہوتا ہے. اور تمام وکلاء برادری کے حقوق کا تحفظ کرنا ہوتا ہے. 11 جنوری 2025 کو فیصل آباد بار کے الیکشن کا انعقاد ہونے جا رہا ہے. دیکھتے ہے کامیابی کا سہرا کس کے سر
سجتا ہے.