ٹک ٹاکر امشارحمان نےنازیباویڈیو زلیک پر بڑابیان جاری کردیا

تفصیلات کے مطابق امشا رحمان ایک نامور سوشل میڈیا اسٹار اور معروف ٹک ٹاکر ہیں جہاں وہ ( اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے سے قبل) تقریباً 2 لاکھ سے زائد فالوورز حاصل کر چکی تھیں۔

گزشتہ برس ٹک ٹاکر مناہل ملک کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد نومبر میں امشا رحمان کی بھی آن لائن نازیبا ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں جس کے بعد امشا رحمان نے اپنا اکاؤنٹ بھی ڈی ایکٹیویٹ کر دیا تھا۔

حال ہی میں امشا رحمان نے اپنے ویڈیو لیک اسکینڈل پر خاموشی توڑتے ہوئے مداحوں کو اس کے نیتجے میں پیش آنے والی مشکلات سے بھی آگاہ کردیا۔

امشا رحمان نے کہا کہ اُن سے منسوب یہ ویڈیوز فیک تھیں جو انہیں بدنام کرنے کیلئے وائرل کی گئی تھیں۔

امشا رحمان نے بتایا کہ ‘میں نے انٹرنیٹ پر یہ ویڈیوز دیکھیں جنہوں نے میری پوری زندگی تباہ کر دی، میں یونیورسٹی نہیں جا سکتی، میں لوگوں کا سامنا نہیں کر سکتی، مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘سوشل میڈیا پر لوگوں کو لگتا ہے کہ دوسروں کی ویڈیوز بنا کر پھیلانا بہت Cool ہے لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ دوسرے شخص کی زندگی پر اس کے کیا اثرات پڑ سکتے ہیں’۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں اپنے اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کرکے اِس اسکینڈل کا جواب دے سکتی تھی لیکن میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا، ہمارا قومی ادارہ ایف آئی اے بہت باصلاحیت ہے، وہ (ویڈیوز بناکر وائرل کرنے والے) مجرم کو گرفتار کر چکے ہیں اور اب وہ انکی حراست میں ہے’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *