لاہورمیں غیرقانونی موبائل سمزجاری کرنے والی فرنچائز پکڑی گئی

اہور (آئی این پی)لاہورمیں غیرقانونی موبائل سمزجاری کرنے والی فرنچائز پکڑی گئی، ایف آئی اے نے نادرا ملازمین کی ملی بھگت سے بیچا گیا ہزاروں افراد کا ڈیجیٹل ڈیٹا برآمد کرلیا جو کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں استعمال ہوسکتا تھا۔

ایف آئی اے نے لاہورمیں غیرقانونی موبائل سمزجاری کرنے والی فرنچائز پرچھاپامارا اورنادرا ملازمین کی ملی بھگت سے بیچا گیا ہزاروں افراد کا ڈیجیٹل ڈیٹا برآمد کرلیا۔چھاپے کے دوران ایف آئی اے نے راجپوت روڈ شادباغ سے فرنچائزمالک سمیت 5 افراد کو گرفتارکرلیا، چھاپے کے دوران 11 ہزار افراد کے ڈیجیٹل فنگرپرنٹس کا ڈیٹا برآمد ہوا۔

زونل ڈائریکٹر پی ٹی اے کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 34/2025 درج کر لیا گیا۔ ڈیجیٹل فنگر پرنٹس کی مدد سے ہزاروں جعلی موبائل سمز جاری کی گئیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹرچوہدری سرفرازنے بتایا کہ 11 ہزار افراد کے1 لاکھ 10 ہزار فنگر پرنٹس نادرا ملازمین نے بیچے، ملزمان سے 5 بی وی ایس ڈیوائسز، 1500 پیپر فنگر پرنٹس برآمد کئے  گئے۔

چوہدری سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ایک لیپ ٹاپ اور سکینر بھی قبضے میں لیا گیا، قبضے میں لی گئی مشینوں پر پی ٹی اے آفیشلز نے ٹیکنیکل رپورٹ تیار کر لی۔ لاہور:ڈیوائسز میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا کے شہریوں کا شناختی کارڈ ڈیٹا موجود تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *