ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر کو 5 اکتوبر ورلڈ یوم تکریم استاد کی نسبت سے سماجی شخصیت ڈاکٹر صدیق عاصم کے ساتھ دیگر معززین شہری گلدستہ اور پھولوں کے ہار پہناتے ہوئے

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب کینٹ احمد پور شرقیہ کے صدر شعبہ سرائیکی پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر کو شہر کی معزز شخصیات میں ڈاکٹر صدیق عاصم،سنیئر سکول ٹیچر مخدوم سید منیر حسین بخاری، چودھری حافظ مدثر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آئی یوبی، سابق میتھ سی ٹی آئی ملک محمد عمران، شہباز خان بڈانی، حاجی ارشاداحمدخان ڈاھر نے ان کو پی ایچ ڈی ڈگری مکمل کرنے اور 5 اکتوبر ورلڈ یوم تکریم استاد کے حوالے سے گلدستہ اور پھولوں کے ہار پہنائے۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر نے کہا کہ ہمیشہ استاد سوسائٹی، ملک و ملت کی خوشحالی اور تعمیر نو میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔استاد کو مثبت و مثالی صلاحیتوں کا مالک ہوناچاہیے۔سٹوڈنٹس کو تراش کر ہیرا بنانا ہی استاد کا زینہ ہے۔تصوف،محبت، صبر وتحمل، امن و رواداری اور اپنے سجکیٹ کے ساتھ جدید علوم میں مہارت استاد کا کمال خاصہ ہوناچاہیے۔اعلی تعلیم وتربیت سے قومیں عظیم سے عظیم تر ہوتیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *