بالآخر کرشمہ کپور کی سنجے کپور سے طلاق کی وجہ سامنے آگئی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری کی لولو یعنی اداکارہ کرشمہ کپور نے کئی ہٹ فلمیں دیں تاہم ان کی ازدواجی زندگی کئی مشکلات کا شکار رہی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور نے اپنے شوہر اور ساس کے غیر مناسب رویے، ذہنی و جسمانی اذیتوں کے باعث طلاق لی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور نے 2003 میں دہلی کے معروف کاروباری شخصیت سنجے کپور کے ساتھ شادی کی تھی، جن سے ان کے دو بچے ہیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق  ان کی شادی کی تقریب ممبئی میں ان کے آبائی گھر کرشنا راج بنگلہ میں منعقد ہوئی تھی، کرشمہ کے لیے سنجے کپور کا انتخاب ان کی والدہ ببیتا شیوداسانی نے کیا تھا جبکہ والد رندھیر کپور اس رشتے سے خوش نہیں تھے۔

تاہم یہ شادی صرف کچھ عرصہ ہی چل سکی اور 2014 میں اداکارہ کرشمہ کپور نے سنجے کپور سے طلاق لینے کے بعد طویل قانونی جنگ لڑنے کے بعد اپنے دونوں بچوں کی کسٹڈی بھی حاصل کرلی تھی۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کرشمہ کپور نے طلاق سے قبل سنجے کپور پر الزام عائد کیا تھا کہ سنجے کپور نے ہنی مون کے دوران انہیں اپنے دوستوں کے ہاتھوں نیلام کرنے کی کوشش کی تھی اور جب انہوں نے انکار کیا تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ کرشمہ کپور نے طلاق سے قبل اپنے شوہر اور ساس کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جس وقت کرشمہ کپور ماں بننے والی تھی، اس وقت ان کی ساس نے اداکارہ سے ایک لباس کا پہنے کی فرمائش کی، جو اداکار کو فٹ نہیں ہو رہا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *