کوئٹہ، 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ،لو گ گھروں سے باہر نکل آئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق کوئٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ہفتہ کی صبح ریکٹر سکیل پر 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق کوئٹہ اور مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (این ایس ایم سی) کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کا علاقہ ہندوکش تھا جب کہ اس کی گہرائی 98 کلومیٹر تھی۔ لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ پڑھتے ہوئے گھروں سے نکل آئی . علاقے میں‌خوف وہراس پھیل گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *