ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چنیوٹ ڈاکٹر محمد احمد خان نے کہا ہے کہ مریضوں کو علاج معالجے اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں

چنیوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر عرفان دھامنہ سے ) ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چنیوٹ ڈاکٹر محمد احمد خان نے کہا ہے کہ مریضوں کو علاج معالجے اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی سی ٹی سکین مشین کی خرابی کو دور کردیا گیا ہے اور ٹیکنیکل ٹیم نے سی ٹی سکین مشین کی خرابی کو مکمل طور پر ختم کردیا ہے اور ایمرجنسی مریضوں کے لیے بالکل مفت چوبیس گھنٹے کی سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ سی ٹی سکین مشین کو آئندہ ہر ہفتے ٹیکنیکل ٹیم چیک کیا کرے گی اور مریضوں کی شکایات کے بروقت ازالہ کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہسپتال ایمرجنسی سروسز سے لیکر ادویات کی فراہمی تک سارے نظام کو بہتر بنانے کیلئے خود نگرانی اور مانیٹرنگ کررہا ہوں اور عوامی شکایات پر فوری طور پر نوٹس لیا جاتا ہے جبکہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے سمیت تمام مسائل کے حل کے لیے پوری قوت و توانائی کا استعمال کیا جاتا ہے اور شہریوں کو ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہسپتال سٹاف ڈاکٹرز ہمہ وقت کوشاں ہیں اور رہیں گے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ آصف رضا ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق ہسپتال کی تعمیر و ترقی اور بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں جسکی بدولت مریضوں کی مشکلات میں نمایاں طور پر کمی کو ممکن بنایا گیا ہے اور اس پر مزید کوششیں جاری ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *