فیصل آباد میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اورنگ زیب اعوان ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم پنجاب نے فیصل آباد میں چوری، ڈکیٹی، راہ زنی،بھتہ خوری، قتل و غارت کی واردات میں تشویشناک حد تک اضافہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے. اسے آر پی او اور سی پی او فیصل آباد کی نااہلی قرار دیا ہے. ان کا مزید کہنا تھا. کہ یہ دونوں افسران ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے معاملات میں محض ذاتی پسند اور ناپسند سے کام رہے ہیں. قابل، محنتی، دلیر اور جرائم پیشہ عناصر کے قلع قمع کے جذبہ سے سرشار نوجوان افسران کو نظر انداز کیا جا رہا ہے. انسپکٹر صدیق چیمہ، سب انسپکٹر شاہد اعوان، سب انسپکٹر حماد یوسف، سب انسپکٹر زاہد اعوان فیصل آباد پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں. انہوں نے بطور ایس ایچ او اپنی اپنی تعیناتی کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر ترین کارروائیاں کی ہیں. جن کی بدولت فیصل آباد امن کا گہوارہ بن گیا تھا. مگر افسران بالا کو یہ بات ناگوار گزری. اور انہوں نے اپنی نااہلی اور نالائقی کی سزا فیصل آباد کی عوام کو دینے کے لیے ان فرض شناس افسران کو لائن حاضر کر دیا. اور نااہل، سفارشی افسران کو ایس ایچ او تعنیات کر دیا. جن کی نااہلی اور ناتجربہ کاری کی سزا عوام بھگت رہی ہے. صدیق چیمہ، شاہد اعوان، حماد یوسف ،زاہد اعوان جس پولیس اسٹیشن میں تعنیات ہوتے تھے. جرائم پیشہ عناصر وہ علاقہ چھوڑ کر دم دبا کر بھاگ جاتے تھے. ان افسران نے اپنی جان پر کھیل کر متعدد پولیس مقابلہ جات کئے ہیں. اور لاتعداد اشتہاری ملزمان کو جو محکمہ پولیس اور عوام کے لیے درد سر بنے ہوئے تھے. واصل جہنم کیا ہے. ان کی بہادری کی بدولت فیصل آباد کا کاروباری، سیاسی، مزدور طبقہ بلاخوف خطرہ کام کرتا تھا. اب آئے روز کاروباری و تاجر حضرات کو بھتہ کی پرچیاں وصول ہوتیں ہیں. عام شہری کو سرعام قتل کر دیا جاتا ہے. کوئی پوچھنے والا نہیں. وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب سے التجا ہے. کہ فیصل آباد کے شہریوں کو جرائم پیشہ عناصر سے تحفظ دلوانے کے لیے ان فرض شناس اور بہادر افسران کو جلد از جلد تعنیات کیا جائے ورنہ فیصل آباد کو کراچی بننے سے کوئی نہیں روک سکتا. عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ذاتی پسند و ناپسند کا عمل دخل نہیں ہونا چاہیے. اگر ان افسران کو تعنیات نہ کیا گیا. تو عوام کا پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت سے اعتماد اٹھ جائے گا. میری بطور جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم پنجاب اپنی پارٹی قیادت بالخصوص وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے مودبانہ گزارش ہے. کہ ان نوجوان افسران کی جلد از جلد تعیناتی عمل میں لانے کے احکامات جاری کرے . اس عمل سے پاکستان مسلم لیگ ن کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا. اور فیصل آباد کی عوام سکھ کا سانس لے سکے گی .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *