فیروزوالہ میں بزرگ،خواتین سیاسی ڈیروں پر راشن کے لئے زلیل ہونے لگیں
اے سی،سی او فیروزوالہ،کوٹ عبدالمالک کی کارکردگی صفر،محکمہ ریونیو کے پٹواریوں کی گھروں کی بجائے چوہدریوں کے گھروں کی یاترا،سیاسی راشن کی تقسیم
فیروزوالہ(تحصیل رپورٹر)فیروزوالہ میں بزرگ،خواتین سیاسی ڈیروں پر راشن کے لئے زلیل ہونے لگیں،اے سی،سی او فیروزوالہ،کوٹ عبدالمالک کی کارکردگی صفر،محکمہ ریونیو کے پٹواریوں کی گھروں کی بجائے چوہدریوں کے گھروں کی یاترا،سیاسی راشن کی تقسیم،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پروگرام احساس آسان راشن پروگرام جس میں عوام کی سہولت کے لئے گھر گھر راشن پہنچانے کا اہتمام کیا گیا تھا کے احکامات کو اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ میاں محمد جمیل،سی فیروزوالہ،سی او کوٹ عبدالمالک اور ریونیو افسران نے عوام کی زلت کا پروگرام بنا دیا ہے،گھر گھر راشن پہنچانے کی بجائے علاقہ کے چوہدریوں،سیاسی ڈیروں اور کونسلروں کے دفتروں تک محدود کر دیا ہے،جس سے عوام خصوصی طور پر بزرگ شہری اورخواتین شدید مشکلات کا شکار ہیں،عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ میاں محمد جمیل،سی او فیروزوالہ،سی او کوٹ عبدالمالک کو فوری تبدیل اور ان کے خلاف ایکشن لینے اور ضلعی ٹاسک کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے احسان ریاض اور ایم پی اے پیر اشرف رسول شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ راشن کی تقسیم کے عمل کو گھر گھر پہنچانے کے عمل کی خود نگرانی کریں اور عوامی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے کاروائی کریں،عوامی سروے میں لوگوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے گھر گھر راشن پہنچانے کا اقدام سفید پوش طبقے کے لئے بہترین پروگرام ہے لیکن اس میں شفافیت ضروری ہے ہر حقدار کو اسکا حق ملنا چاہیے لیکن سیاسی ڈیروں،چوہدریوں کی رہائش گاہوں پر صرف اپنے ووٹروں سپوٹروں کو نوازا جارہا ہے جبکہ دیگر پارٹیوں سے منصوب افراد کو سارا سارا دن زلیل و خوار کرکے شام کو خالی ہاتھ گھر بھیج دیا جاتا ہے۔