حکومت اور اپوزیشن انا پرستی کو چھوڑ کر ملک کیلئے آگے بڑھے:چیئرمین
اتحاد ی حکومت کی تمام تر کارکردگی میڈیا کی شہ سرخیوں تک محدود ہے:گفتگو
قانون و انصاف کے دوہرے معیار کی وجہ سے طاقتور طبقہ اور مافیا زکو شہ مل رہی ہے
( ) چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملک مزید سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا،حکومت اور اپوزیشن ذاتی انا پرستی اور پسند و ناپسند کو ایک طرف رکھتے ہوئے بلا تفریق آگے بڑھنا ہوگا کیونکہ ملکی معیشت اور عوام کو درپیش مسائل ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہونے کی بجائے بڑھتے جارہے ہیں،عوامی حقوق کے حصول اور حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے حزب اختلاف کو سڑکوں کی بجائے ایوان میں کردار ادا کرے،اتحاد ی حکومت کی تمام تر کارکردگی میڈیا کی شہ سرخیوں تک محدود ہے جبکہ دوسری جانب حقیقت تویہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات اور گندم کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں انہیں ہر سطح پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،بیرون ممالک سرمایہ کاری تاحال یقین دہانیوں تک محدود ہے،یقینا اس سے ملک کو فائدہ اور عوامی مسائل کم ہوں گے مگر یہ سب کچھ ہوگا تب جب وعدے حقیقت کا روپ دھاریں گے۔ان خیالات کا اظہار میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور قانون و انصاف کے دوہرے معیار کی وجہ سے طاقتور طبقہ اور مافیا زکو شہ مل رہی ہے اگر انصاف کا یکساں نظام اور کرپٹ افراد کے خاتمے کیلئے زبانی کلامی وعدوں اور دعوؤں کی بجائے عملی اقدامات کئے جائیں تو اس سے بہتر ی کی امید کی جاسکتی ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شروع دن سے ہی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا دور اقتدار ملکی اور عوامی مسائل میں اضافے کا باعث بنتا آرہا ہے اب کی بار بھی بہتری کی امید نہیں ہے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
27-05-2024