اسلام دنیا کا پرامن اور انسانیت دوست مذہب ہے

احمدپورشرقیہ(پ ر )گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب احمد پور شرقیہ کینٹ کے میڈیا کوآرڈینٹر مرکز نوائے اساتذہ ،صدر شعبہ سرائیکی و صدر پپلا (پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن) نے یکم محرم الحرام نئے اسلامی کے آغاز پر گفتگو میں کہا کہ اسلام دنیا کا پرامن اور انسانیت دوست مذہب ہے۔حق سچ کی تلقین، آپس میں رواداری ،محبت اور امن کا پیغام دیتا ہے۔پاکستان اولیاء کرام کی دھرتی اور امن کا گہوارہ ہے۔محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کو قائم رکھنا تمام مکاتب فکر کے علماء اور پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔پاکستان میں انتہا پرستی اور فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔منبر و محراب سے ہمیشہ امن و رواداری کے پیغامات آنے چاہئیں۔حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی شہادت اور فلسفہ شہادت نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ والسلام حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام اور آپ علیہ السلام کے بہتر ساتھیوں کی شہادت دراصل اسلام کی شجاعت و عظمت کا مضبوط ترین چہرہ ہے۔قرآن و حدیث کی روشنی میں ہم سب کو معاشرے میں یکجہتی واتحاد بین المسلمین کو فروغ دینا چاہیے۔تمام مسلک کا احترام ہم سب کی اجتماعی مذہبی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔ شہداء کربلا کی قربانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے کیوں کہ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد۔ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کو آپس میں امن ومحبت کو فروغ دینے میں عملی مثالی کردار ادا کرنا چاہیے۔ غزہ فلسطین مسلم ریاست میں فوری جنگ بندی ہو۔اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور خطے میں امن قائم کرانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔امن ہی دنیا کی معاشی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *