بجلی صارفین سے 860ارب کی ٹیکس وصولی ظلم کے مترادف ہے:سید راشد حسین بخاری
قوم پر ٹیکس کا بوجھ بڑھانے والے ہوش کے ناخن لیں ورنہ کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی:گفتگو
بجلی،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا:نائب صدر
مستقبل پاکستان چیئرمین انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی سربراہی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کررہی ہے
وسائل کے باوجود ملکی مسائل میں اضافے کی بنیادی وجہ نااہل و بدنیت حکمرانوں کا مسند اقتدار پر قابض ہونا ہے
( )نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ بجلی صارفین سے سالانہ 860ارب روپے کی ٹیکس وصولی ظلم کے مترادف ہے،قوم پر ٹیکس در ٹیکس کابوجھ بڑھانے والوں نے اگر ہوش کے ناخن نہ لئے تو انہیں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،مستقبل پاکستان چیئرمین انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی سربراہی میں عوامی حقوق کے حصول کیلئے برسر پیکار ہے قوم کو مشکل کی اس گھڑی میں کسی طور بھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا،ہمارا سیاست میں آنے کا مقصد عوام کا معیار زندگی بلند کرتے ہوئے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے،بجلی،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے اس کے باوجو د ستم ظریفی تویہ ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے اُن پر مزید ٹیکسز کا بوجھ بڑھا رہی جوکہ کسی طور بھی قابل برداشت نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار بجلی صارفین سے اربوں روپے کے ٹیکس وصولی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کی ناقص حکمت عملیوں اور ناکام پالیسیوں نے ملک اور عوام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اس پر بھی وہ کمال ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ وسائل کے باوجود ملکی مسائل میں اضافے کی بنیادی وجہ نااہل و بدنیت حکمرانوں کا مسند اقتدار پر قابض ہونا ہے اگر اہل و دیانتدار سیاستدانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں تو پاکستان کا شمار بھی ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں ہوسکتا ہے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
12-07-2024