جیکب آباد کے وکلاء کی جانب سے عزاداری و مجلس عزاء کا پروگرام منعقد کیا گیا

ضلع جیکب آباد
بیورو چیف
ذوالفقار علی دشتی

جیکب آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کی جانب سے 6 محرم الحرام کو
جیکب آباد سول کورٹ بلڈنگ ڈسٹرکٹ بار روم میں یوم امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں ہر سال کی طرح 6 محرم الحرام کو جیکب آباد کے وکلاء کی جانب سے عزاداری و مجلس عزاء کا پروگرام منعقد کیا گیا ڈسٹرکٹ بار انفارمیشن سیکرٹری ایڈووکیٹ سید اعجاز علی شاہ نے پریس ریلیز بیان میں کہا کے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بار روم میں وکلاء کی جانب سے بار روم میں مجلس عزاء منعقد ملک کے نامور خطیب انجنئیر غلام رضا جعفری نے خطاب کرتے ہوئے نواسہ رسول صہ حضرت امام حسین علیہ السلام و شہداء کربلا کی شہادتیں بیان کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین پر روشنی ڈالی اور منقبت خواں سید طالب رسول شاہ ، منقبت خواں فقیر عبدالرحیم حسینی منقبت پڑھنے کا شرف حاصل کیا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے تمام شیعہ سنی وکلاء عہدیداران و وکلاء میمبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی آخر میں لنگر نیاز کا بندوست کیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *