اسلام آباد(آن لائن)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے سلسلہ میں وزارت توانائی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا مستقبل کا پلان وزیر اعظم کو پیش کر دیا۔وزرات توانائی نے تجاویز تیار کرکے بھجوادیں، پہلے فیز میں آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کی مکمل نجکاری کی آفر کی جائے گی، ذرائع کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری تین مراحل میں کی جائے گی، فیز ون سے پہلے نجکاری کمیشن ٹرانزیکشنز ایڈوائزر کی خدمات حاصل کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن ٹیکنکل ایڈوائزر کی خدمات حاصل کرے گی جو پالیسی اور ریگولیٹری معاملات دیکھیں گے، پہلے فیز میں آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کی مکمل نجکاری کی آفر کی جائے گی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں لیسکو، میپکو اور ہزارہ الیکٹرک کمپنی کی مکمل پرائیویٹائزیشن آفر کی جائے گی، ذرائع کے مطابق پیسکو، حیسکو اور سیپکو کو لانگ ٹرم کنسیشن ایگریمنٹ کے تحت دیا جائے گا، ٹیسکو اور کیسکو حکومت اپنے پاس رکھے گی۔