احمدپورشرقیہ ( پ ر )
احمدپورشرقیہ کی امن ایگزیکٹو کمیٹی کی سماجی و سیاسی شخصیات میں سرپرست اعلی حاجی محمد ایوب عاربی ،صدر مرکز محمد ارشد راجپوت ،ممبر امن کمیٹی صدر موبائل مارکیٹ و جنرل سیکرٹری انجمن تاجران مرکز احمدپورشرقیہ سردار آفتاب احمد خان ڈاھر،سنیئر نائب صدر طاہر محمود قائم خانی اور چیئرمین حاجی منور علی قریشی نے ماہ مقدس محرم الحرام کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں امن ومحبت، ایثار و قربانی کے ساتھ رودادی، صبروتحمل،برداشت،وفا،صبر وتحمل اور حق سچ پر ڈٹ جانے کا عالمگیر درس دیتا ہے۔مقدس مہنیہ میں امن کی فضا قائم رکھنے کے لیے ہم سب کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد ویکجہتی کی فضا قائم کرکے
انتشار،حسد،عداوت،بغض اور نفرت جیسی خطرناک بیماریاں پھیلانے والوں کو نکالنا ہوگا۔نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ والسلام حضرت سیدنا امام حسین ابن علی حیدر عالی مقام علیہ السلام اور 72 شہداۓ کربلا نے حق اور سچ کے لیے جو عظیم قربانی دی۔ اس کی پیروی کرکے ہم دنیا میں امن و امان قائم کر سکتے ہیں۔آخرت میں جنت الفردوس کے حقدار بن سکتے ہیں۔ حسنیت کا نام “لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ “ہے۔شہداۓ کربلا کی قربانی استقامت کا عظیم فلسفہ ہے۔منبر و محراب سے ہمیشہ امن و رواداری کا پیغام دیا جائے۔10 ذوالحجہ کی قربانی کی تکمیل 10 محرم الحرام ہے۔سرائیکی وسیب سمیت پورا پاکستان امن کا گہوارہ ہے۔امن و امان قائم رکھنے والے تمام سیکورٹی ادارے مکمل اعتماد و ذمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور عوام کو ان کی مدد کرنی چاہیے۔