ریاست بہاول پور کےشاہی خاندان عباسیہ کے چشم وچراغ جناب ایم پی اے شہزادہ گزین خان عباسی کو وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر برائے پارلیمانی سیکرٹری برائے محنت و افرادی قوت تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

احمد پور شر قیہ (نمائندہ خصوصی تعمیرانسانیت ارشاد احمد خان ڈاھر سے) سابق سرائیکی ریاست بہاول پور کےشاہی خاندان عباسیہ کے چشم وچراغ جناب ایم پی اے شہزادہ گزین خان عباسی کو وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر برائے پارلیمانی سیکرٹری برائے محنت و افرادی قوت تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اس اہم تعیناتی پر معزز شہریوں میں حاجی ارشاد احمد خان ڈاھر، پروفیسر محمد الطاف ڈاھر،محسن رند بلوچ، حاجی اعجاز خان ڈاھر،سردار احسن رند بلوچ،لالہ حنیف خان گنڈا پور، صدیق خان لشاری، غلام محمد، سلطان شاہ، رانا قربان، اورنگزیب لشاری،ہارون خان ڈاھر، حماد اللہ خان ڈاھر،خالد نواز خان افغانی،ریاض خان اللہ آباد، عبداللہ سچل خان ڈاھر، جگنو خان بلوچ سعیدی، رحمت خان، شکیل احمد کھوکھر نوری،رئیس جمیل،محمد بلال،یوسف سعیدی،عارف بلوچ، وقاص بلوچ، اسحاق بلوچ کے علاوہ دیگر نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر حلقےکے شہریوں نے کہا انشاءاللہ اب جلدی پرنس میاں گزین خان عباسی احمدپورشرقیہ کو ضلع کا نوٹیفکیشن وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے جاری کرائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *