احمدپورشرقیہ(پ ر ) گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب کینٹ احمد پور شرقیہ کے پرنسپل پروفیسر محمد شاہد سراج،وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سیف اللہ جامعی، پروفیسر شاہد حسین مغل اور مرکزی میڈیا کوآرڈینٹر و صدر پپلا کالج ہذا پروفیسر محمدالطاف ڈاھر کے ساتھ اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہمیشہ سے ہمارا کالج اپنے خطے کی بہترین انداز میں علمی آبیاری کررہا ہے۔اس دفعہ سالانہ امتحانات 2024ء کے نتائج میں ہمارے طلباء نے شاندار کارکردگی دیکھائی اور ہمارا رزلٹ بورڈ رزلٹس سے اوپر ہے۔ہمارے کالج کے اساتذہ کرام فرض شناسی سے اپنا کام کر رہے ہیں۔بی ایس پروگرامز کیمسٹری، فزکس، انگلش،اردو ،کمپیوٹر سائنسز میں مارننگ ایوننگ داخلے جاری ہیں۔ہم نے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق تقریبا تمام تعلیمی اہداف حاصل کرچکے ہیں۔اس سال ہمارے کالج کے اساتذہ کرام کو بہترین ٹیچر کا ایوارڈ بھی حاصل ہوا ہے ۔ کالج میں اب بی ایس انگلش،اردو، کیمسٹری، فزکس،کمپیوٹر سائنسز کے فرسٹ سمسٹر اور ففتھ سمسٹر داخلے نیو سیشن کا آغاز 4ستمبر 2024ء سے شروع ہے۔ہمارے پاس سیٹوں کی تعداد یونیورسٹی پالیسی کے مطابق محدود ہے۔اعلی تعلیم وتربیت، بہترین لائیبریری و کمپیوٹر لیب، جدید سیکورٹی کیمرے اور خوشگوار سرسبز گرین تعلیمی ماحول ہمارے کالج کا خاصہ ہے۔تمام معزز والدین اپنے بچوں اور بچیوں کے داخلے ہمارے کالج میں کروائیں۔ذہین و مستحق طلباء وطالبات کے لیے سکالرشپ کی سہولیات فراہم کی جاتیں ہیں۔آخر میں کالج اساتذہ کرام کو لیکچرر سےاسسٹنٹ پروفیسرز کی ترقی ملنے پر انگلش شعبے سے پروفیسر حبیب الرحمن ملک اور زوالوجی شعبہ سے پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد اعوان کو دلی مبارکباد کےساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔اس موقع پر پروفیسر محمد فیصل،پروفیسر سجاد علی، پروفیسر راشد رسول بلوچ،پروفیسر ظفر اقبال، پروفیسر محمد رضوان، پروفیسر ملک اعجاز الحق، پروفیسر عدنان رشید، پروفیسر حسنین رمضان، پروفیسر عمیر الرحمن چوہان،پروفیسر محمد عمران صارم، پروفیسر عبدالرحمن عزمی، پروفیسر زاہد عزیز بلوچ، پروفیسر محمد رضوان، پروفیسرشہزاد خان کے ساتھ دیگر کالج سٹاف بھی موجود تھا