پوری کائنات کی وجہ تخلیق امام الانبیاء خاتم الرسل حضرت محمد مصطفٰی صل اللہ علیہ والہ والسلام ہیں

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) 12 ربیع الاول جشن عیدالمیلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ والسلام کے حوالے سے گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب کینٹ احمد پور شرقیہ کے صدرشعبہ سرائیکی، صدر پپلا لوکل یونٹ و مرکزی میڈیا کوآرڈینٹر کالج ہذا پروفیسر محمد الطاف ڈاھر نے اپنی بیان میں کہا کہ پوری کائنات کی وجہ تخلیق امام الانبیاء خاتم الرسل حضرت محمد مصطفٰی صل اللہ علیہ والہ والسلام ہیں۔اللہ پاک نے آپ صلی اللہ علیہ والہ والسلام کو دونوں جہانوں میں رحمت و برکت بناکر بھیجا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ والہ والسلام اخلاق کا اعلی ترین نمونہ ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ والہ والسلام کی ولادت باسعادت مبارک دن پر تمام کفر کا خاتمہ ہوا۔ہم سب مسلم امہ کو آپ صلی اللہ علیہ والہ والسلام کی سیرت طیبہ کی عملی مثالی حیات مبارکہ کی تعلیمات پر صحیح معنوں میں عمل درآمد سے دنیا وآخرت کی کامیابی نصیب ہوگی۔الہامی کتاب قرآن مجید حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ والسلام کی روشن دلیل ہے۔آپ صلی اللہ علیہ والہ نےتمام غیرمسلم کے ساتھ رودادی اور امن کا پیغام دیا۔گورے اور کالے کا فرق ختم کیا۔عورتوں کے حقوق مرتب فرمائے۔گویا آپ صلی اللہ علیہ والہ والسلام تاقیامت ہربشر کے لیے خیر سلامتی،رشدوہدایت اور خیر برکت ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ والہ والسلام محسن انسانیت اور بہترین ایڈمنسٹریٹر ہیں۔دنیا کے تمام مسائل کا حل آپ صلی اللہ علیہ والہ والسلام کی سیرت طیبہ میں موجود ہے۔کامیابی کی کنجی احادیث مبارکہ پر عمل پیرا سے ہی ممکن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *