حافظ عبدالمتین وٹو
فیصل آباد ۔۔۔۔
زندگی کا سفر ایک ایسا سفر ہے جس میں ہم مسلسل سیکھتے رہتے ہیں۔ اس سفر میں ہمارے ہر قدم پر ہمارے استاد ہمارے ساتھ ہوتے ہیں۔ وہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیں علم کی روشنی سے منور کیا اور ہمیں زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار کیا۔ آج میں اپنے تمام اساتذہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے ایک بہتر انسان بننے میں مدد کی۔
اساتذہ صرف علم نہیں دیتے بلکہ وہ ہمیں زندگی کی اہم قدریں بھی سکھاتے ہیں۔ وہ ہمیں اچھا انسان بننے، دوسروں کی مدد کرنے اور معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔ وہ ہمیں مشکلات کا سامنا کرنے کی ہمت اور صبر کا سبق دیتے ہیں۔ ان کی بدولت ہم آج جو کچھ ہیں اس کا سارا کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔
میرے اساتذہ نے نہ صرف مجھے تعلیمی لحاظ سے بلکہ اخلاقی طور پر بھی بہت کچھ سکھایا۔ انہوں نے مجھے دینی راہوں پر چلنے کی تلقین کی اور مجھے ایک اچھا مسلمان بننے کی ترغیب دی۔ انہوں نے میری خامیاں دور کیں اور میری صلاحیتوں کو نکالا۔ انہوں نے مجھے ایک ناکارہ پودے سے ایک پھلدار درخت بنایا
میں اپنے تمام اساتذہ کا دل سے مشکور ہوں۔ میں ان کی دعاؤں کا محتاج ہوں۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ میرے اساتذہ کو دنیا و آخرت کی بھلائی عطا فرمائے۔ آمین