تحریر : محمد حنیف کاکڑ راحت زئی
قائد جمعیت بلوچستان و خادم جمعیت بلوچستان اور سینیٹر حضرت مولانا عبد الواسع صاحب کو جتنا فکر و خیال جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں اور علمائے کرام کا ہے شاید کوئی دوسرا اسکا تصور نہ کر سکے اپ کا صوبے کی عوام کے خدمت کا جذبہ بے مثال ہے ۔ محسن بلوچستان درحقیقت وہ مذہبی و سیاسی رہنما ہے جسے عوام کے مسائل کے حل کی فکر رہتی ہے۔ ہمیں محسن کی اعلی صفات کے مالک ہونے پر فخر ہے ۔ عاجزی و انکساری کی زندگی گزارنے والے ایسے شخصیات ہمارے معاشرے اور شعبہ سیاست کے ہیرے ہیں ۔ سیاست سے لیکر ہر انسانی معاشرے سے جڑے ہر معاملے میں انصاف اور حق کو ترجیح دیتے ہیں ۔ حق گوئی اور حق پرستی کو سیاست کی بنیاد سمجھتے ہیں ۔ اپ نے بے تحاشا مواقع ملنے اور وسائل و تعلقات ہونے کے باوجود کسی کی اج تک دل ازاری نہیں کی ہے۔ محسن بلوچستان ہر وقت ظلم اور ظالم کے خلاف مظلوم کا مقدمہ لڑنے کی صف میں نظر اتے ہیں ۔ لوگوں کیساتھ تعلقات رکھنا, مشکل گھڑی میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہونا, انکی بیمار پرسی و عیادت کرنا زندگی کا لازمی جز سمجھتے ہیں۔ اپ کی ان صفات نے اپ کو ہر دلعزیز شخصیت بنایا ہے۔ اور لوگ انہیں اپنا ائیڈیل سمجھتے ہیں۔