خواتین افسران کی تضحیک برداشت نہیں کریں گے۔ عمرانہ اشفاق کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ عدالت نوٹس لے کہ اسکی حدود کو کون پھلانگ رہا ہے۔ آفیسرز ایکشن کمیٹی ایکشن میں آگئی۔ سیدہ رباب جعفری نے میئر کراچی سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔ بصورت دیگر ہم عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور عورت فاؤنڈیشن کے ساتھ ملکر احتجاج کریں گے۔ کراچی میں اجلاس
کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آفیسرز ایکشن کمیٹی کی صدر کراچی سیدہ رباب جعفری نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ خواتین افسران کی تضحیک برداشت نہیں کریں گے۔ عمرانہ اشفاق کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ عدالت نوٹس لے کہ اسکی حدود کو کون پھلانگ رہا ہے۔ آفیسرز ایکشن کمیٹی ایکشن میں آگئی۔ سیدہ رباب جعفری نے میئر کراچی سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔ بصورت دیگر ہم عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور عورت فاؤنڈیشن کے ساتھ ملکر احتجاج کریں گے۔ کراچی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص اپنی حد میں رہے ایماندار فرض شناس افسر کو اکیلا سمجھ کر جس طرح میئر اور میونسپل کمشنر نے تنہا چھوڑ دیا۔ اس سے واضع ہوگیا کہ آج بھی عورت محفوظ نہیں۔ سندھ ہائی کورٹ سے فیصلہ ہونے تک کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ کردار کشی کرے۔ ہم قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ لفافہ کلچر افراد کے خلاف بھی سخت کاروائی کریں گے۔ ہم ترنوالہ نہیں۔ عمرانہ اشفاق سے رابطہ کیا ہے سخت تذبزب کا شکار ہیں۔ انہیں تسلی دے رہے ہیں کہ ہم انکے شانہ بشانہ ہیں۔ ہماری چیئرپرسن نبیلہ خانم نے بھی ہمیں فری ہینڈ دے دیا ہے ہم نے ہیومن رائٹس اور عورت فاؤنڈیشن سے رابطہ کرلیا ہے۔ میئر کراچی اور میونسپل کمشنر نے ایکشن نے نہ لیا تو پیپلز پارٹی کی خواتین آزادی کی پالیسی چیلنج ہوجائے گی۔ بلاول بھٹو بھی نوٹس لیں۔ عمرانہ اشفاق کے ساتھ کسی قسیم کی زیادتی اور ہراساں کرنے پر خاموش نہیں رہیں گے ایک ہفتہ میں لیگل ایکشن لیا جائے عمرانہ اشفاق کو ہراساں کرنے اور سوشل میڈیا مہم سازوں کے خلاف لیگل نوٹس جاری کیا جائے۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اپنے Petitioner کو تحفظ اور انصاف فراہم کریں اور عدالتی کاروائی میں رخنہ ڈالنے والوں کو توہین عدالت کی کاروائی کا حصہ بنائیں۔