گجرات نصراللہ مجید جامعہ گجرات کے شعبہ سائیکالوجی کے زیر اہتمام ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کو پُر وقار انداز میں مناتے ہوئے ایک طلبہ ریلی کا انعقاد حافظ حیات کیمپس میں ہوا۔ ریلی کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد مشاہد انور نے ڈین فیکلٹی برائے سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فیصل محمود مرزا کی ہمراہی میں کی۔ ریلی کی میزبانی کا فریضہ چیئر پرسن شعبہ سائیکالوجی ڈاکٹر بشریٰ اکرم نے سرانجام دیا۔ ریلی میں مختلف شعبہ جات کے طلبہ نے ذہنی صحت بارے آگاہی کے حوالہ سے خوبصورت پوسٹر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے شرکت کی۔ شرکاء نے ذہنی صحت بارے سنجیدہ ہونے، اپنے اپنے ذہنی خوفوں سے نجات اور ایک صحت مند معاشرہ کے قیام کے لیے ذہنی صحت بارے آگاہی کا عزم کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد مشاہد انور نے کہا کہ ذہنی و جسمانی صحت ایک ایسا رجحان ہے جو معاشرہ کے افراد کی تخلیقی صلاحیتوں کو بیدار کرتے ہوئے ملکی ترقی کا باعث بنتا ہے ا سکتا ہے ریلی میں مختلف شعبہ جات کے طلبہ و اساتذہ، صدوروچیئرپرسن، انتظامیہ کے سینئر اراکین و دیگر نے شرکت کی۔