جامعہ گجرات کے شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے زیر اہتمام ایک قومی ورثہ نمائش کا انعقاد

گجرات نصراللہ مجید جامعہ گجرات کے شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے زیر اہتمام ایک قومی ورثہ نمائش کا انعقاد حافظ حیات کیمپس میں ہوا۔ حیاتین ہسٹاریکل سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ اس نمائش میں گجرات کی معروف تہذیبی و ثقافتی شخصیت فاروق ریاض چوہدری کے جمع کردہ نوادرات و فن پاروں کو پیش کیا گیا۔ یاد رہے کہ فارو ق ریاض چوہدری کے پاس اس وقت گجرات میں نوادرات کی سب سے بڑی کولیکشن ہے۔ ڈین فیکلٹی برائے سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فیصل محمودمرزا نے صدر شعبہ ڈاکٹر غلام شبیر کی ہمراہی میں ورثہ نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش کا اختتام کوارڈینیٹر HHSڈاکٹر محمد کاشف علی کی نگرانی میں کیا گیا تھا۔ نمائش کا مقصد شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے طلبہ میں قومی ورثہ کے تحفظ کا شعور اُجاگر کرتے ہوئے اُن کی ذہنی و فکری تربیت تھا۔ قومی ورثہ اور نوادرات ہمیں تاریخ کے مختلف ادوار بارے شعوری آگہی مہیا کرتے ہوئے ماضی سے سہل انداز میں متعارف کرواتے ہیں۔ مختلف دستکاروں، مصوروں اور ہنر مندوں کے تیار کردہ نادر فن پارے ماضی کی داستان احسن انداز میں سناتے ہیں نمانش میں شامل اشیاء میں قدیم دستاویزات و خطوط، ٹیلی فون، ٹائپ رائٹر، گراموفون، کیمرے، گھڑیاں، تالے، ظروف، نیزے وبھالے، تلواریں، چرخے، آلات موسیقی، ستار، حقہ، ہاتھ سے تیار کردہ فرنیچر کے نمونے، چھریاں، کلہاڑے، قدیم برتن، پاسپورٹ اور تصاویر و دیگر سامان شامل تھا۔ طلبہ نے دلچسپی سے ان نادر اشیاء کا معائنہ کیا اور ان پر اپنی رائے دی۔ پروفیسر ڈاکٹر فیصل محمود مرزا نے فاروق ریاض چوہدری کو جامعہ گجرات کی جانب سے اعتراف خدمات شیلڈ پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *