ایم کیو ایم پاکستان کا بلدیاتی ترامیم کے لئے مسودہ پیش کرنا بہترین اقدام ہے

کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ۔ رضوان احمد فکری صدر آزاد رائٹرز فورم وسابق سینئر بیورو کریٹ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا بلدیاتی ترامیم کے لئے مسودہ پیش کرنا بہترین اقدام ہے۔ پی ٹی آئی نے روش نہ بدلی تو داستاں بن کر رہ جائے گی۔ ملک سب سے پہلے پورا عالم اسلام متحد ہوجائے ورنہ تاریخ معاف نہیں کرے گی۔ حافظ نعیم الرحمان دلیر لیڈر ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان آئینی عدالت کے ساتھ بلدیاتی آئینی ترامیم اور کوٹہ سسٹم پر جرات مندانہ موقف پر قائم رہے گی تو حکومت کو ماننا پڑے گا۔ مہاجروں پر ملازمتوں کے دروازے بند ہیں۔ مصطفی کمال اور فاروق ستار درست سمت پر ہیں۔ امین الحق اور احمد سلیم صدیقی اثاثہ ہیں انہیں نظریاتی سیاست میں آگے بڑھ کر ڈاکٹر خالد مقبول اور دیگر کے راستے مضبوط کرنا ہوں گے۔ APCمیں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور حافظ نعیم الرحان نے جرات مندانہ بات کی۔ مذمت کرسکتے ہیں مرمت نہیں۔ لیکن پوری امت مسلمہ متحد ہوجائے تو مذمت مرمت میں بدل سکتی ہے۔ اسرائیل خطے پر کھلا ابلیس ہے اور ابلیس کو انجام تک اللہ کی غیبی مدد پہنچائے گی۔ فلسطینی مسلمانوں کی شہادت پر بیان بازی نہیں عملی کام کی ضرورت ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ بہت زیادتی ہوگئی انہیں انکے دفاتر اور کھلی سیاست کرنے کی اجازت دی جائے۔ ہندو توا کی طرح سندھ میں مخصوص توا چل رہا ہے مہاجر ظلم وستم کا شکار ہیں۔ کے ایم سی سمیت تمام اداروں میں مہاجر خود کو تنہا تصور کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم نے نوجوانوں میں نئی امید جگائی ہے۔ مصطفی کمال اور امین الحق نوجوانوں کے لئے ہر اول دستہ ہیں۔ انیس قائم خانی جیسا لیڈر جو فٹ پاتھ پر بیٹھ کر ساتھیوں کے لئے حیدر آباد میں سیاست کرکے انکے دل جیت لے وہ ایک ماڈل ہیں۔ مصطفی کمال کو دوبارہ 2009کا کراچی بنانے کے لئے فارم میں آنا ہوگا۔ آفاق احمد سب اختلافات چھوڑ کر قوم سے مخلص ہونے کا ثبوت دیں۔ انا کو فنا کرکے ایم کیو ایم پاکستان میں آجائیں۔ مہاجر قوم بند گلی میں ہے۔ لسانی سیاست سے بالا تر ہوکر سب کی بات ہونی چایئے۔ لیکن مہاجر Prorityہوں۔ پی ٹی آئی اگر ملک کو De stabilizeکرنے پر تلی ہوئی ہے تو پھر اسے سیاست سے آؤٹ کردینا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *