ایف آئی اے نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 97 فیصد نمبر لینے والے طلبا ءکو طلب کرلیا

ایف آئی اے کی جانب  سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہےکہ طلبا ءیکم نومبر کو دن 12 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہوں۔نوٹس کے مطابق عملی طور پر کسی بھی طالب علم کے لیے اتنے زیادہ  نمبر حاصل کرنا ممکن نہیں۔ شبہات ہیں کہ طلباء  پرچہ لیک ہونے میں ملوث اور حقائق سے بخوبی واقف ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر  ایف آئی اے سائبرکرائم کا کہنا ہےکہ منصفانہ عمل کے لیے طلباء کا بیان ریکارڈ کیا جائےگا۔ دفتر میں طلباء کا فرضی امتحان بھی لیا جاسکتا ہے۔ریکارڈ پر دستیاب شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائےگی۔حکام کے مطابق طلب کیے گئے طلباء کا تعلق مختلف اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈز سے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *