سردیوں سے قبل ہی گیس صارفین کیلئے بری خبر 

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کی اوسط قیمت میں 64 روپے 16 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے اور گیس کی اوسط قیمت 1810روپے36 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

سوئی سدرن نے 669 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ مانگا ہے اور اوسط قیمت 1920 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔اوگرا نےگیس کمپنیوں کی درخواستوں پرگیس صارفین سے تجاویز مانگ لی ہیں۔اوگرا سوئی ناردرن گیس کمپنی کی درخواست پر 5 نومبر  اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست پر 8 نومبر کو سماعت کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *