دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی طرف سے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی گئی ہے اور روزے کی حقیقی روح پر بات کرتے ہوئے کچھ مفید نصیحتیں بھی کی گئی ہیں۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ثانیہ مرزا اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں رمضان کریم کی مبارکباد کے ساتھ کئی ایسی چیزیں گنواتی ہیں جن سے روزے کی حالت میں احتراز برتنا چاہیے۔
ثانیہ مرزا اپنے اس پیغام کے ذریعے بتاتی ہیں کہ روزہ صرف بھوکا پیاسا رہنے کا نام نہیں ہے۔ لوگوں سے، غصے سے، لالچ سے، اناء سے، نفرت، ضدی پن سے، جہالت سے، خودپسندی سے، منافقت سے، بے ایمانی سے، تشد د سے، حسد سے، خودغرضی سے اور دھوکے سے بھی روزہ بہت اہم ہے۔