کالج ہذا کی تین بسوں کو فنکشنل کر دیا گیا ہے

احمد پور شرقیہ( نامہ نگار )حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج ڈیرہ نواب صاحب میں سٹاف کی کمی کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے مکمل سٹاف کے ساتھ بی ایس کی کلاسز کا اجراء بھی کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ڈگری کالج ڈیرا نواب صاحب کے پرنسپل پروفیسر شاہد سراج انصاری نے اج اپنے دفتر میں رجسٹرڈ سماجی ادارہ گریٹ پاکستان لورز ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ احمد پور شرقیہ کے عہدے داران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شعبہ سرائیکی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف خان ڈاہر اور کالج کونسل کے رکن شیخ عزیز الرحمن بھی موجود تھے پرنسپل نے بتایا کہ کالج ہذا کی تین بسوں کو فنکشنل کر دیا گیا ہے اور طلبہ و طالبات کی مشترکہ تعلیم کے حوالے سے تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں حکومتی ہدایت کے مطابق بہترین تعلیمی ماحول اور پرامن تعلیمی نظام کے تحت طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ تعلیم دی جا رہی ہے تحصیل بھر کے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین اس سلسلے میں کالج کا وزٹ کر سکتے ہیں حالیہ دنوں میں 470 سے زائد نئے داخلے بھی کرائے گئے ہیں جو والدین کا کالج انتظامیہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے اس موقع پر سماجی ادارہ جات کے رہنماؤں محمد سلیم اغا محمد مزمل حسین نے کالج کا وزٹ کیا اور مختلف شعبہ جات کو دیکھا اور کالج کی انتظامیہ کے بھرپور کاوشوں کو سراہا سر شاہ سراج انصاری نے بتایا کہ اس کالج کے تعلیم یافتہ سینکڑوں طلبہ پاکستان میں مختلف شعبہ ہے زندگی میں اعلی پوسٹوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور موجودہ طلبہ بھی پاکستان کی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے اس سلسلے میں تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت بھی کی جاتی ہے انہوں نے بتایا کہ کالج میں بہترین لائبریری کمپیوٹر لیبز کے علاوہ ملٹی ہال کی تعمیر بھی مکمل کرا دی گئی ہے تاکہ طلبہ اور طالبات بھرپور طریقے سے تعلیمی سسٹم سے استفادہ حاصل کر سکیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *