زکس طبعیات سائنس کا علم جہاں ختم ہوتاہے، پھر وہیں سے علم میٹا فزکس مابعداللطبعیات روحانیت کا منبع عرفان وبرکات شروع ہوتاہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
*فزکس طبعیات سائنس کا علم جہاں ختم ہوتاہے، پھر وہیں سے علم میٹا فزکس مابعداللطبعیات روحانیت کا منبع عرفان وبرکات شروع ہوتاہے۔جس کو علم لدنی کہا جاتا ہے۔سلطان الفقراء حضور حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع مرکز تجلیات وفیضان ہیں۔سرائیکی دھرتی ہی پاکستان میں تصوف کی انتہا گنج ہے۔یہی وجہ ہے کہ اوچ شریف مدینہ السادات، ملتان شریف مدینہ الاولیاشریف ہے۔ادب، امن ومحبت،رودادی،خلوص کا منبع تجلیات و معدنیات سرائیکی وسیب ہے۔ داتا گنج بخش حضور حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ اپنی کتاب کشف المحجوب کے دیباچہ میں لکھا سچ آج بھی سچ ہے۔لاہور یکے از مضافات ملتان است *سرائیکی دھرتی کی خوشحالی، ترقی اور تعمیر نو دراصل جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی روحانی گرانٹی ہے۔الجلال سرخ پوش کیڈٹ کالج، الجلال سرخ پوش میڈیکل کالج،الجلال سرخ پوش ایکسپریس ٹرین، الجلال سرخ پوش بخاری انٹرنیشنل لینگؤیجز صوفی ازم انسٹیٹیوٹ، حضرت سید جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع صوفی ازم اینڈ آرکیالوجی سائنس یونیورسٹی اوچ شریف کا فوری قیام وقت کا اہم تقاضا ہے۔755واں سالانہ سہ روزہ عرس مبارک بتاریخ 20،21،22 نومبر 2024ء کو حکومت پاکستان اعلان کرے۔حضرت شیر شاہ سید جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع سے فیض و برکات حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ سے سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک صاحب جن کا 555واں عرس منایا جارہا ہے۔تمام ملکی و بین الاقوامی میڈیا کوریج دے رہا ہے۔ سکھوں کی مذہبی کتاب گرنتھ صاحب میں حضرت خواجہ بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ملتانی رحمتہ اللہ علیہ کے تمام اشلوک صنف شاعری مذہبی کتاب کا حصہ ہیں۔مساوات، حق و سچ کی پرچار، امن ،مذہبی ہم آہنگی، عدل و انصاف، پیار ومحبت، احترام آدمیت کا فلسفہ ہی فلسفہ جلال عرفان وبرکات ہے۔

*ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی
0300-7806375 wats app altafkhandahir@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *