حقیقی صحافیوں کی نذر بندی و بیجا گرفتاری ریاستی دہشتگردی ہے ۔مطیع اللہ جان کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔قائد صحافت ایس۔اے۔صہبائی S.A.Sahbai
مطیع اللہ جان اور شاکر أعوان پر بنائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات فوری طور پر واپس لیے جائیں ۔ مرکزی کابینہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن أف پاکستان (رجسٹرڈ)
اسلام أباد (بیورو رپورٹ):
جرنلسٹس ایسوسی ایشن أف پاکستان (رجسٹرڈ) کی مرکزی کابینہ کے سینئرز اراکین بالخصوص چیرمین قائد صحافت ،ھیومن رائٹس ایکٹوسٹ ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے پیس ایمبسڈر S.A.Sahbai ایس۔ اے۔ صہبائی نے سینئر صحافی مطیع اللہ جان پر بنائے گئے بےبنیاد مقدمات اور گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ أزادی اظہار رائے پر پابندی اور حقیقی صحافیوں پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات اور انکی بے جا گرفتاری ریاستی دہشتگردی ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
صحافیوں کے جان و مال، عزت و أبرو اور میڈیا ہاوسز کی املاک کی حفاظت حکومت وقت اور اسٹیبلشمنٹ کی اولین ذمہ داری ہے ۔
جرنلسٹس ایسوسی ایشن أف پاکستان کی مرکزی کابینہ نے قرارداد پیش کرتے ہوئے مطیع اللہ جان اور شاکر أعوان کی أزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات فوری طور پر واپس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔