امن پسند سماجی و سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے لمبی عمر اور صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) سرائیکی وسیب احمدپورشرقیہ شہرکی معزز سماجی،سیاسی وکاروباری شخصیت جنرل سیکرٹری سردار آفتاب احمد خان ڈاھر انجمن تاجران مرکز احمدپورشرقیہ گذشتہ کئی ماہ سے بیمار ہیں۔سیاسی و سماجی شخصیت سابق ایم پی اے قاضی عدنان فرید نے آفتاب احمد خان ڈاھر کی ان کی رہائش گاہ شادمان کالونی ملاقات کی۔ ان کی شہر کےلئے امن پسند سماجی و سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے لمبی عمر اور صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کے ساتھ تیمارداری کی۔اس موقع پر ایم ایس تحصیل احمد پور شرقیہ ہیڈکوارٹرہسپتال ڈاکٹر عارف غوری ،ایگزیکٹو آئ کے ٹریولز حاجی ارشاد احمد خان ڈاھر، لالہ حنیف کھوکھر،فہیم خان بلوچ،عبداللہ خان آکاخیل اور حاجی اعجاز خان ڈاھر بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *