احمدپورشرقیہ( نامہ نگار ) سرائیکی وسیب کے مایہ ناز مزاحمتی شاعر سئیں محمد رمضان المعروف سفیر لشاری مرحوم کی گذشتہ روز 8 دسمبر 2024ء کو برسی موضع محراب والہ لشاری کے مقام پر منائی گئی۔تقریب کے موقع پر صدر شعبہ سرائیکی پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب کینٹ احمد پور شرقیہ نے کہا کہ ہمیشہ شاعر ہی سوسائٹی، ملک و قوم میں اعلی شعور پیدا کرتا ہے۔محراب والہ سرائیکی شعراء کرام کی پھلواڑی ہے۔حکومت پنجاب سرائیکی لٹریری انسٹیٹیوٹ محراب والہ میں قائم کرے۔سرائیکی شاعر شاہد عالم شاھد اور شاد لشاری نےعظیم الشان سرائیکی شاعر کو نظم پڑھ کرخراج تحسین پیش کیا۔سنیئر صحافی شیخ عزیز الرحمن نے ان کی ادبی و ثقافتی خدمات پر شاندار آرٹیکل پڑھا۔سرائیکی صدراتی ایوارڈ یافتہ لوک فنکار جمیل پروانہ نے اپنے انقلابی شاعر کا خوبصورت کلام میٹھی آواز داؤدی میں گاکر سلام عقیدت پیش کیا۔آخر میں شعراء کرام میں خاقان قمر لشاری،شاہد یاسر،علی دانش،فہد کے ساتھ دیگر معزز شہریوں نے شاعر سفیر لشاری کی قبر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور مرحوم کی درجات بلندی کے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔