سموسہ فروش کی 2 بیٹیاں پبلک سروس کمیشن پاس کرکے گریڈ 17 کی افسر بن گئیں Posted on March 19, 2024March 19, 2024 By admin نجی ٹی وی “اے آر وائی “کے مطابق محنت اور لگن کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے ٹنڈو جام میں سموسہ فروش کی 2 بیٹیاں کمیشن کا امتحان پاس کرکے محکمہ لائیو سٹاک میں گزیٹڈ افسر بن گئیں۔مظفرآبادکالونی کے حبیب الرحمان انصاری کی دونوں بیٹیوں نے سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا اور گریڈ 17 کی افسر بن گئیں۔چھ بچوں کے والد حبیب انصاری نے گلیوں میں سموسے فروخت کرکے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائی، 2بیٹیوں کے افسر بننے پر حبیب الرحمان اور ان کی اہلیہ انتہائی خوش ہیں۔ڈاکٹر صدف انصاری امتحان پاس کرکے گریڈ17میں وٹرنری آفیسربن گئیں جبکہ ایک سال قبل بڑی بیٹی صباحت انصاری بھی وٹرنری افسربنی جو ٹھٹھہ میں تعینات ہے۔دونوں بیٹیوں نے اپنی کامیابی والدین کی محنت اور دعاؤں کی بدولت قرار دی ہے۔ Post Views: 3 خبریں
خبریں شہباز شریف اور علی امین گنڈا پور کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی Posted on March 13, 2024 “دنیا نیوز” کے مطابق ملاقات کی درخواست خود علی امین گنڈا پور کی جانب سے کی گئی تھی،جس پر وزیراعظم نےفوری وقت دے دیا، دوران ملاقات وزیر اعظم صاحب اور پرائم منسٹر صاحب کہہ کر پکارتے رہے۔شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بننے پر مبارکباد دی تو جواباً علی امین… Read More
خبریں ’منافقت ، بے ایمانی اور دھوکے سے بھی روزہ اہم ہے‘ رمضان المبارک کی مناسبت سے ثانیہ مرزا کا نیا پیغام سامنے آگیا Posted on March 13, 2024March 13, 2024 دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی طرف سے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی گئی ہے اور روزے کی حقیقی روح پر بات کرتے ہوئے کچھ مفید نصیحتیں بھی کی گئی ہیں۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ثانیہ مرزا اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں رمضان کریم کی مبارکباد… Read More
خبریں ممتاز شاعر اور انسانی حقوق کے رہنما حارث خلیق کے لئے خواجہ احمد عباس بین الاقوامی ایوارڈ Posted on March 13, 2024March 13, 2024 ممتاز شاعر اور انسانی حقوق کے رہنما حارث خلیق کو ان کی سہ لسانی شاعری (اردو، انگریزی اور پنجابی) نیز اعلیٰ تمدنی خدمات کے اعتراف میں 9 واں خواجہ احمد عباس بین الاقوامی ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔ ایوارڈ پیش کرنے کی تقریب کراچی پریس کلب میں منعقد ہوئی۔ تقریب… Read More