امریکہ میں بھی جمہوریت کو مشکلات کا سامنا ، اگلے ممکنہ صدر کون ہونگے، کن ممالک سے تعلقات پر نظر ثانی کی جائیگی ؟معروف امریکی بزنس مین نے اہم انکشافات کر دیئے

سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  امریکہ میں بھی جمہوریت کو مشکلات کا سامنا ہے ، اگلے ممکنہ صدر  کون ہونگے، کن ممالک سے تعلقات پر نظر ثانی کی جائیگی ؟ اس حوالے سے معروف امریکی بزنس مین ، سابق صدر ٹرمپ کے دوست اور مسلمز آف امریکہ کے چیئرمین ساجدتارڑ نے اہم انکشافات کر دیئے ۔

جیو کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے ساجدتارڑ نے کہا ہے کہ امریکہ کی اڑھائی سو سال کی جمہوریت کی تاریخ ہے مگر یہاں بھی جمہوریت کو مشکلات کا سامنا ہے،آنیوالے انتخابات نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا کے لئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں،اس وقت جو کچھ بھی دنیا میں ہورہا ہے اگر اس کو تفصیل سے دیکھا جائے تووہ امریکا کی خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہورہا ہے۔جو بھی تنازعات چل رہے ہیں وہ امریکہ کی خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہیں۔تو اگلے انتخابات بہت اہم ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ آئیں گے تو افغانستان، پاکستان ، انڈیا سے تعلقات کے حوالے سے تعلقات پر نظر ثانی کی جائے گی۔پاکستان کے امریکا سے تعلقات بہتر ہوں گے۔اگر پاکستان بھارت قریب آتے ہیں تو انڈیا چین پر مزید فوکس کرسکے گا۔

ساجد تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان کی اہمیت جیوگرافک لوکیشن کی وجہ سے مزید بڑھتی جارہی ہے۔ٹرمپ اگر الیکشن جیتے تو پاکستان امریکہ تعلقات کا ایک نیا باب شروع ہوگا۔ آپ کی نئی کیبنٹ میں بہت اچھے اچھے سٹرانگ نام دیکھے ہیں بہت پرامید ہیں۔ شہبازشریف کا ٹریک ریکارڈ اچھا ہے۔  آئی ایم ایف  آفس کے سامنے ہمارے کچھ پاکستانیوں نے پاکستان کوگالیاں دی ہیں، انڈین تارکین وطن یہ نہیں کرتے ۔ افسوس کے ساتھ کہتاہوں کہ ایک پارٹی کو اتنا پروموٹ کیاجاتاہے اتناپیسہ لابی میں لگایاجارہاہے کبھی کسی نے پاکستان کی لابی بھی اس طرح کی ہے۔افسوس کے ساتھ کہ نہیں۔ اگر امریکہ میں انتخابات ٹھیک ہوئے تو ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ممکنہ صدر ہوں گے۔اس وقت جو کچھ بھی دنیا میں ہورہا ہے اگر اس کو تفصیل سے دیکھا جائے تووہ امریکا کی خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہورہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *