حماد اظہر نے پارٹی عہدہ سے استعفیٰ کیوں دیا؟ آغوش نیوز اصل حقائق سامنے لے آیا Posted on March 20, 2024March 20, 2024 By admin لاہور(آغوش نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر اور جنرل سیکریٹری حماد اظہر نے اپنے عہدوں سے استعفی کیوں دیا، کھوج نیوز اصل حقائق سامنے لے آیا۔ تفصیلات کے مطابق کھوج نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور جنرل سیکریٹری عمر ایوب کے نام لکھا اپنا استعفیٰ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت سوچ بچار کے بعد میں نے تحریک انصاف پنجاب کی صدارت اورجنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حماد اظہر نے الزام لگایا تھا کہ پی پی 147 (لاہور) کے ریٹرننگ افسر نبیل احمد میمن نے ان کے کاغذات نامزدگی وصول نہیں کیے تھے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی استعفیٰ کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ انہوں نے ضمنی انتخاب کے لیے این اے 119 اور پی پی 164 سے پاکستان تحریک انصاف کی جماعت نہ ہونے کی وجہ سے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے پر استعفیٰ دیا ہے۔ حماد اظہر نے کہا تھا کہ وہ پی پی 147 سے ضمنی انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس سیٹ کو حمزہ شہباز نے قومی اسمبلی کی نشست جیتنے کے بعد چھوڑ دیا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حماد اظہر 8 فروری 2024 کے انتخابات سے دستبردار ہوگئے، وہ لاہور کے حلقہ این اے 129 سے امیدوار تھے۔ Post Views: 1 خبریں
خبریں کراچی پولیس کے افسر کا بیٹا ڈکیت گروہ کا سرغنہ نکلا، حیران کن انکشافات Posted on March 19, 2024March 19, 2024 کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے کلری لیاری میں 3 روز قبل مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے 2 ڈاکوؤں سے پولیس کی تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گرفتار ملزم شاہجہان اور مراد نے اپنے گینگ سے متعلق… Read More
خبریں پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی Posted on March 19, 2024March 19, 2024 اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کور کمیٹی کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت اکیلے فیصلے کرنے کی مجاز نہیں اور اہم فیصلہ باہمی مشاورت اور بانی… Read More
خبریں بالآخر کرشمہ کپور کی سنجے کپور سے طلاق کی وجہ سامنے آگئی Posted on March 21, 2024March 21, 2024 ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری کی لولو یعنی اداکارہ کرشمہ کپور نے کئی ہٹ فلمیں دیں تاہم ان کی ازدواجی زندگی کئی مشکلات کا شکار رہی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور نے اپنے شوہر اور ساس کے غیر مناسب رویے، ذہنی و جسمانی اذیتوں کے باعث طلاق لی… Read More