پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی Posted on March 19, 2024March 19, 2024 By admin اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کور کمیٹی کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت اکیلے فیصلے کرنے کی مجاز نہیں اور اہم فیصلہ باہمی مشاورت اور بانی پی ٹی آئی کی حتمی منظوری سے مشروط ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ کورکمیٹی نے شیرانی گروپ اورایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اتحاد نہ کرنا بڑی غلطی قرار دیا اور ارکان نے رائے دی کہ بلے باز کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ اور ٹکٹوں کی تقسیم کے فیصلے بھی عمران خان کی مشاورت سے نہیں ہوئے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ درست نہیں تھا، سنی اتحاد کونسل کے بجائے شیرانی گروپ کے ساتھ اتفاق کرنا تھا۔ ذرائع کورکمیٹی کے مطابق کور کمیٹی نے سینیٹ کے لیے مرزا محمد آفریدی کے نام پر تحفظات کا اظہار کیا اور مرزا آفریدی کی 9 مئی اور بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ سے متعلق گفتگو پر سخت ردعمل دیا۔ذرائع کور کمیٹی نے بتایاکہ مرزا محمد آفریدی کو پی ٹی آئی کی سپورٹ نہیں ہونی چاہیے، ان کے بجائے پی ٹی آئی کے اپنے امیدوار کو سینیٹ میں سپورٹ کیا جائے۔ Post Views: 2 خبریں
خبریں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی انتقال کر گئے Posted on March 19, 2024March 19, 2024 لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنر رابن ہوبز دار فانی سے کوچ کر گئے، ان کی عمر 81 برس تھی۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق لیجنڈ انگلینڈ کرکٹر رابن ہوبز کی موت کی تصدیق ان کے بیٹے نے کی۔ سابق کرکٹر نے… Read More
خبریں وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری Posted on March 19, 2024March 19, 2024 راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردیےگئے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سمیت 12 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،عدالت نے ملزمان کو 2 اپریل کو… Read More
خبریں وزیراعلیٰ کون ہوتا ہے زمین الاٹ کرنے والا؟ کیا وزیراعلیٰ کا اختیار ہے؟چیف جسٹس پاکستان کے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین منتقلی کے مقدمہ میں ریمارکس Posted on March 20, 2024 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین منتقلی کے مقدمہ میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا یہ گیم ہم نے بہت بار دیکھا ہے،وزیراعلیٰ کون ہوتا ہے زمین الاٹ کرنے والا؟ کیا وزیراعلیٰ کا اختیار ہے؟ایسٹ انڈیا کمپنی نے ایسا نہیں کیا… Read More