آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز سے اختتام کی طرف بڑھ رہے ہیں: وزارت خزانہ 

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف سطح کے معاہدے اور لیٹر آف انٹینٹ کی تیاری پر مذاکرات کا حتمی دور جاری ہے۔وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز سے اختتام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ مذاکرات کی کامیابی میں کوئی ڈیڈلاک یا رکاوٹ نہیں ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن کیساتھ لیٹرآف انٹینٹ پربات چیت ہوگی، میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی، مذاکرات کی کامیابی پرپاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے سہہ ماہی اہداف کامیابی سے پورے کیے، حکومت نے آئی ایم ایف کے اہداف پورا کرنے میں بروقت اورسنجیدہ اقدامات کیے اور آئی ایم ایف کومعاشی اصلاحات کاتسلسل برقرار رکھنے کایقین دلادیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *