پی ٹی آئی کو شیر افضل مروت سے خوف کیوں؟ حقیقت سامنے آگئی

بادامی صاحب والا شو دیکھ کر شہباز گل نے مجھ پر کئی الزامات لگائے، میرے خلاف کوئی بولے تو میں اس کو نظر انداز نہیں کرتا چاہیے وہ کوئی مرد ہو یا عورت: شیر افضل مروت
اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جماعت کو اپنی ہی پارٹی کے رہنماء شیر افضل مروت سے خوف کیوں؟ اس حوالے سے حقیقت سامنے آنے کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا پر صحافیوں سے رہنمائی مانگتے ہوئے کہا کہ اگر میں آپ کو اپنے حریف کے بارے میں بتائوں کہ وہ ٹھگ چور ہے یا ہم جنس پرست ہے یا دیگر سنگین الزامات لگاتا ہوں تو کیا آپ ایسے الزامات لاکھوں فالورز تک اپنے منہ سے آگے بھیجنے سے پہلے اس کی تصدیق نہیں کریں گے؟ کیا یہ کسی کی ساکھ کو خراب کرنے ک مترادف نہیں؟ کیا یہ ہمارے قوانین کی خلاف ورزی نہیں جو انسان کی عزت کی ضمانت دیتے ہیں؟ ایسے صحافی کو نظر انداز کیا جائے یا مقدمہ چلایا جائے ۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے صحافیوں کی ایک لابی وسیم بادامی صاحب کے شو میں میرے بیان کو بنیاد بنا کر میرے خلاف مہم چلا رہی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے بات چیت کی معطلی کی وجہ خان صاحب کی ٹوئٹس کو قرار دیا اور صابر شاکر نے اپنے وی لاگ میں مجھ پر یہ الزام لگایا ہے ۔ میں اپنی گفتگو اور صابر شاکر کا وی لاگ دونوں منسلک کر رہا ہوں آف فیصلہ کریں کہ کون سچا ہے۔ میں نے کہا کہ خان کی ٹوئٹس ان کے نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہیں اور یہ توقع نہیں رکھنی چاہیے کہ خان اپنی زبان بند کرلیں گے۔ 10 بج کر 46 پر بادامی صاحب کو شو دیکھیں جہاں بالکل اسی سوال کا جواب دیا گیا تھا۔ یہ انٹرویو دیکھ کر شہباز گل نے کئی الزامات بھی لگائے جو سچ یا غلط ہو سکتے ہیں۔ میں آج آپ کو ان تمام الزامات کا جواب بھیجوں گا ۔ میں پی ٹی آئی کے رہنمائوں سے ایک بار پھر درخواست کروں گا کہ وہ مین سٹریم میڈیا پر میرے خلاف بیانات جاری کرنا بند کریں کیونکہ میں ہمیشہ سود کے ساتھ قرض ادا کرتا ہوں اور مجھے کوئی چیز خوفزدہ نہیں کرسکتی۔ میں خان صاحب کو جیل سے باہر آنے تک سپورٹ کرتا رہوں گا ۔ اس کے بعد پی ٹی آئی آپ سب کی ہے اور میں قطعی طور پر کوئی کردار ادا نہیں کروں گا کیونکہ مجھے اپنی پارٹی کی طرف سے میرے ماضی کے کردار کے حوالے سے کافی عزت ملی ہے میں نظر نہیں آئو ںگا کوئی مجھے نہیں دیکھے گا میرے خلاف کوئی بولے تو میں نے اسے نظر انداز کرنا نہیں سیکھا چاہیے وہ مرد ہو یا عورت ہو۔

Source Link https://www.khouj.com/latest-pakistan-news-urdu-pakistan-news-headlines-in-urdu/%d9%be%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d8%a2%d8%a6%db%8c-%da%a9%d9%88-%d8%b4%db%8c%d8%b1-%d8%a7%d9%81%d8%b6%d9%84-%d9%85%d8%b1%d9%88%d8%aa-%d8%b3%db%92-%d8%ae%d9%88%d9%81-%da%a9%db%8c%d9%88%da%ba%d8%9f-%d8%ad/

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *