جب افغانستان میں طالبان نے کنٹرول سنبھالاتو اس وقت بھارت میں ٹریننگ کے لیے گئے ہوئے افغان فوجی آجکل کیا کررہے ہیں؟ Posted on March 19, 2024March 19, 2024 By admin نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) چند سال قبل امریکہ کی شکست کے بعد طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالا تو افغان فوج کے 200سے زائد ایلیٹ فوجی ٹریننگ کے لیے بھارت میں موجود تھے، جو وہیں پھنس گئے۔ان فوجیوں میں کوئی اب بھارت میں حجام بن چکا ہے، کوئی کسی ہوٹل میں ویٹر اور کوئی جم ٹرینر۔الجزیرہ کے مطابق 29سالہ ذکی مارزئی نامی افغان شہری بھی ان فوجیوں میں شامل تھا جو ٹریننگ کے لیے بھارت میں موجود تھے، جب پیچھے سے افغان حکومت اور افغان فوج ہی کا سرے سے خاتمہ ہو گیا اور یہ فوجی لاوارث بھارت میں ہی پھنس گئے۔ ذکی مارزئی اب نئی دہلی میں حجام کا کام کرتا ہے۔تین سال قبل ذکی افغانستان کی سپیشل فورس میں ایک فوجی تھا، جو طالبان کے خلاف لڑنے کے لیے نیٹو فوج نے تیار کی تھی مگر یہ فوج طالبان کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ ذکی نے 2015ء میں افغان فوج میں ملازمت کی اور اب کمشنڈ آفیسر بننے جا رہا تھا کہ سب کچھ تلپٹ ہو گیا اور جس فوج میں اسے کمشنڈ آفیسر بننا تھا وہ فوج ہی ختم ہو گئی۔ذکی مارزئی کا کہنا ہے کہ جس رات افغانستان پرطالبان کا قبضہ ہوا، میں تمام رات روتا رہا۔ میں دل شکستہ تھا۔ میں اپنےملک، اپنی فیملی کے پاس واپس جانے اور اپنے ملک کی فوج میں خدمات سرانجام دینے کے خواب دیکھ رہا تھا لیکن اب میں یہاں (بھارت میں) پھنس چکا ہوں اور اپنے ملک بھی نہیں جا سکتا۔27سالہ خلیل شمس نامی افغان فوجی اب نئی دہلی کے ایک ریستوران میں ویٹر کا کام کرتا ہے۔ وہ 2020ء میں بھارت کی ایلیٹ انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے) میں ٹریننگ کرنے گیا تھا اور پھر بھارت میں ہی پھنس گیا۔ جب تک خلیل شمس اور اس کےساتھی افغان فوجیوں نے بھارتی ریاست اترکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں واقع اس ملٹری اکیڈمی میں ٹریننگ مکمل کی، افغانستان پر طالبان کا قبضہ ہو گیا۔خلیل شمس بتاتا ہے کہ اس کے ساتھ 200سے زائد افغان فوجی بھارت میں زیرتربیت تھے۔ ان میں سے کچھ ایران، کینیڈا، امریکہ اور یورپ چلے گئے اور جو مغربی ممالک کا ویزا حاصل نہ کر سکے وہ اب بھارت میں ہی مختلف ملازمتیں کر رہے ہیں۔ Post Views: 1 خبریں
خبریں شہباز شریف اور علی امین گنڈا پور کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی Posted on March 13, 2024 “دنیا نیوز” کے مطابق ملاقات کی درخواست خود علی امین گنڈا پور کی جانب سے کی گئی تھی،جس پر وزیراعظم نےفوری وقت دے دیا، دوران ملاقات وزیر اعظم صاحب اور پرائم منسٹر صاحب کہہ کر پکارتے رہے۔شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بننے پر مبارکباد دی تو جواباً علی امین… Read More
خبریں پی ایس ایل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر نسیم، حنین اور عبید شاہ کے والد کا ردعمل بھی آگیا، خوشی سے نہال Posted on March 19, 2024March 19, 2024 راولپنڈی (ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت پر فاسٹ بولر نسیم، حنین اور عبید شاہ کے والد ظفر شاہ خوشی سے نہال ہوگئے۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ… Read More
خبریں بھارتی بحریہ نے قزاقوں کے ہاتھوں ہائی جیک ہونے والا بحری جہاز بازیاب کرانے کا دعویٰ کردیا Posted on March 19, 2024March 19, 2024 نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی بحریہ نے 3ماہ قبل صومالی قزاقوں کے ہاتھوں ہائی جیک ہونے والا بحری جہاز بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق بھارتی بحریہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 40گھنٹے طویل آپریشن کے بعد اس بلک کیریئر کارگو بحری جہاز پر… Read More