یونانی جزیرے سینٹورینی میں مسلسل زلزلے کے جھٹکے ، شہری جزیرہ چھوڑنے پر مجبور

سنیٹورینی (نیوزڈیسک)دنیا کے خوبصورت ترین جزیرے سینٹورینی پر مسلسل زلزلے کے خوف نے لوگوں کو جزیرہ چھوڑنے پر مجبورکر دیا۔خبررساں اداروں کے مطابق یونانی جزیرے سینٹورینی میں ہر 20 سے 30 منٹ بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں، جس کے بعد بڑی تعداد میں سینٹورینی کے رہائشی اور سیاح کشتیوں اور طیاروں پر جزیرے کو چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔

ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یونان کی قومی ائر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ 2روز کے لیے ایتھنز سے سینٹورینی کے لیے پروازوں کی تعداد کو دگنا کیا جارہا ہے۔ فیری کمپنیوں نے بھی کہا کہ وہ بھی اضافی خدمات پیش کریں گی۔اطلاعات کے مطابق یونان کے جزیرہ سینتورینی میں 600 سے زائد زلزلے کے باعث خوف کی وجہ سے 11000 سے زائد افراد سینتورینی چھوڑ چکے ہیں۔

4.8 شدت کے زلزلوں نے یونانی حکام کو الرٹ کر دیا ہے۔ حکومت نے سینتورینی کے قریبی جزائر پر بھی اسکول بند کر دیے ہیں سینتورینی سمیت 5 جزائر پر ایمرجنسی ٹیمیں تعینات کر دی گئی۔اسکائی ایکسپریس ائیر لائن نے بچوں اور اساتذہ کے لیے سینتورینی سے ایتھنز تک تمام پروازوں کے لیے بلکل مفت ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ 28 جنوری سے اب تک سینٹورینی میں مجموعی طورپر 555 سے زیادہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سینٹورینی میں اسکول بند کر دیئے گئے ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے امدادی ٹیمیں سینٹورینی پہنچ گئی ہیں۔

ایئر لائن کمپنی نے سینتورینی اور اسکے ساتھ دیگر جزائر میں اسکول کے بچوں اور اساتذہ کے لیے آج بدھ 5 فروری سے اتوار، 9 فروری 2025 تک اپنی تمام پروازوں کے لیے اساتذہ اور بچوں کو مفت ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *